حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مبارکپور،اعظم گڑھ(اتر پردیش) ہندوستان/ نہایت افسوس کے ساتھ یہ خبر وحشت اثر سنی گئی کہ بزرگ عالم دین و خطیب اہل بیت ؑ حجۃ الاسلام مولانا شیخ حسن مہدی (صدرالافاضل،واعظ)بقاؔ مصطفےٰ آباد، نگپور، جلال پورضلع امبیڈ کر نگر (اتر پردیش) ہندوستان کی اہلیہ محترمہ حسینہ بانو کربلائیہ بنت اسد علی مرحوم کا گذشتہ شب میں انتقال ہوگیا۔اور آج صبح ۱۱؍بجے دن میں تدفین عمل میں آئی۔ مرحومہ طویل عرصے سے علیل رہتی تھیں مگر دو روز قبل طبیعت زیادہ خراب ہو ئی اور بالآخر گزشتہ رات حدود ۷۵؍سال کی عمر میں اس دار فانی سے عالم جاودانی کی طرف رحلت فرما گئیں۔انّا للہ و انّا الیہ راجعون۔
مرحومہ نیک سیرت ونیک اطوارو نیک کردار کی مالکہ اہل بیت ؑ کی دوستدار و شہدائے کربلا و اسیران کربلا کی عزادار پابند صوم و صلوٰہ خاتون تھیں۔مرحومہ کے چار بیٹےایک مولانا وصی احمد میثم جو ممبئی میں امام جماعت کے فرائض انجام دے رہے ہیں، دوسرے مولانا شمیم رضا بستی ضلع بہرائچ میں محراب و منبر کی خدمات انجام دے رہے ہیں۔تیسریے سرکار مہدی اور چوتھے حسین مہدی اور ایک بیٹی ہے ماشاء اللہ سب نیک و متدین اور صالح اولاد ہیں۔
حجۃ الاسلا م مولانا شیخ ابن حسن املوی واعظ بانی و سرپرست حسن اسلامک ریسرچ سینٹر املو ،مبارکپور اس سانحہ پر ملال پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حجۃ الاسلام مولانا شیخ حسن مہدی واعظ بقاؔ مصطفےٰآبادی ہمارے سینیر، پرخلوص ،بے تکلف قابل دوست ہیں۔مدرسہ سلطان المدارس و جامعہ سلطانیہ لکھنؤ میں ہم لوگوں کا اٹھنا بیٹھنا،کھانا پینا ساتھ میں ہوتا تھا۔ پھر مدرسۃ الواعظین لکھنؤ میں ہم دونوں ایک ہی کمرہ میں رہتے تھے۔نہایت خوش اخلاق و متقی و پرہیزگار عالم و خطیب و شاعر اہل بیت ؑ ہیں۔
اس دکھ کی گھڑی میں ہم مجمع علماء وواعظین پوروانچل کے جملہ ممبران و اراکین مولانا شیخ ابن حسن املوی واعظ بانی و سرپرست حسن اسلامک ریسرچ سینٹر املو ،مبارکپور،مولانا ناظم علی واعظ سربراہ جامعہ حیدریہ خیرآباد مئو ،مولانا مظاہر حسین محمدی پرنسپل مدرسہ باب العلم مبارکپور، مولانا شمشیر علی مختاری پرنسپل مدرسہ جعفریہ کوپا گنج مئو، مولانا سید سلطان حسین پرنسپل جامعہ امام مھدی اعظم گڑھ،مولانا سید صفدر حسین زیدی پرنسپل جامعہ امام جعفر صادق ؑ جونپور،مولانا سید ضمیر الحسن ا ستاد جامعہ جوادیہ بنارس،مولانا سید محمد عقیل استاد جامعہ ایمانیہ بنارس، مولانا کاظم حسین منیجر مدرسہ حسینیہ بڑا گاؤں گھوسی مئو،مولانا تنویر الحسن امام جمعہ و جماعت شہرو ضلع غازی پور،مولا نا جابر علی قمی زنگی پوری امام جمعہ و جماعت پارہ ضلع غازی پور،مولانا محمد مہدی حسینی استاد مدرسہ باب العلم مبارکپور،مولانا کرار حسین اظہری استاد مدرسہ باب العلم مبارکپور، مولانا عرفان عباس امام جمعہ و جماعت شاہ محمد پور مبارکپور،مولانا سید حسین جعفر وہب امام جمعہ و جماعت سیدواڑہ محمدآباد گوہنہ مئو،مولانا سید محمد مہدی استاد جامعہ امام مھدی اعظم گڑھ،مولانا ڈاکٹر مظفر سلطان ترابی صدر آل یاسین ویلفیر اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ مبارکپور، مولانا عارف حسین قمی مبارکپوری،مولانا جاوید حسین نجفی مبارکپوری،مولانا غلام پنجتن مبارکپوری،صدرو القلم ویلفیر اینڈ ایجو کیشنل ٹرسٹ مبارکپور، مولانا محمد رضا ایلیا سرپرست ادارہ تحقیقی مشن مبارکپور،مولا شبیہ رضا قمی مبارکپوری،مولانا اکبر علی واعظ جلال پوری امام جمعہ و جماعت میران پور اکبر پور ،امبیڈکر نگر،مولانا محمد ظفر معروفی استاد مدرسہ بقیۃ اللہ جلال پور،امبیڈکر نگر،مولانا رئیس حیدر واعظ جلال پوری مدیر و پرنسپل حوزہ ٔ علمیہ جامعہ امام الصادق ؑ کریم پور، جلال پور،امبیڈکر نگر،مولانا ظفرالحسن فخرالافاضل جلال پوری جنرل سکریٹری آل انڈیا شیعہ سماج ،مولانا سید عترت حسین واعظ اعظمی استاد جامعہ ناظمیہ لکھنو کی جانب سے مرحومہ کی مغفر ت اور بلندی درجات کی دعا کرتے ہیں اور حجۃ الاسلام مولانا حسن مہدی واعظ مصطفے ٰ آبادی اور جملہ لواحقین و متعلقین کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔والسلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
حجۃالاسلام مولانا شیخ ابن حسن املوی واعظ
۱۹؍ دسمبر ۲۰۲۱ء